Home سیاست شہباز گل کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ،شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

شہباز گل کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ،شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد: مقامی عدالت نے اداروں کے خلاف بغاوت پر اْکسانے کے کیس میں پیش نہ ہونے پر شہباز گل کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا ساتھ ہی شہباز گل کی تمام جائیداد کی تفصیلات طلب کرلیں۔

اداروں کو بغاوت پر اْکسانے کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شہباز گل کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی، عدالت نے اسلام آباد، فیصل آباد اور ایف ایٹ کچہری کے باہر اشتہار چسپاں کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے شہباز گل کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز مسلسل عدم پیشی کے سبب کیا ہے اور یہ حکم ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے جاری کیا ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ شہباز گل کسی بھی پاکستانی ائیر پورٹ پر اتریں ڈی جی ایف آئی اے عدالت کو آگاہ کریں۔ بعدازاں عدالت نے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی سے متعلق 26 جولائی کو تمام متعلق اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے ڈی سی اسلام آباد اور ڈی سی فیصل آباد سے شہباز گل کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کے حوالے سے رپورٹ دینے والے اے ایس آئی کا بیان ریکارڈ کیا اور کہا کہ ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل میں بتایا گیا کہ شہباز گل امریکا چلا گیا ہے۔ اس پر عدالت نے نادرا کو شہباز گل کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سی سی پی کو مستحکم کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کمپٹیشن...

عمران خان سے جیل میں تینوں بہنوں،وکلاء کی ملاقاتیں، بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کرائی گئی

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تینوں بہنوں اور 6...

ہم نے حکومت سے مذاکرات کئے مگر ہماری ملاقات نہیں کرائی جاتی ہر کسی کو اپنی ناک سے نیچے دیکھنا ہوگا،فیصل چوہدری

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری...

جتنا سستا حج ہم کرارہے ہیں دنیا میں اتنا سستا حج کہیں نہیں ہوتا،چوہدری سالک حسین

اسلام آباد:وفاقی وزیربرائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے گزشتہ سال حج...