Home سیاست عیدسے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گی ،حریم شاہ

عیدسے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گی ،حریم شاہ

Share
Share

لاہور: معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ وہ عیدالاضحیٰ سے پہلے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کریں گی۔ جبکہ شیخ رشید کے ساتھ ان کی اچھی دوستی ہے جبکہ فیاض الحسن چوہان انہیں برا لگتا ہے۔

پریس کلب میں پریس کانفرنس کے د وران متنازع ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ پاکستان سے باہر بھی ہوں تو میڈیا میں ڈسکس ہو رہی ہوتی ہوں، مجھے معاشرے یا میڈیا یا کسی شخص کا ڈر نہیں بلکہ صرف فیملی کا ڈر ہوتا ہے۔

اپنی سابق سہیلی صندل خٹک کے حوالے سے حریم شاہ نے کہا کہ صندل خٹک جیل میں رہ کر آئی اور اسے رہائی بھی ملی، صندل نے پریس کانفرنس کرکے گھٹیا کام کیا ہے۔ صندل خٹک ضمانت پر باہر آ کر شوخیاں مار رہی ہے، میری ذاتی چیزیں اسی نے باہر نکالی تھیں۔

ٹک ٹاک اسٹار نے سیاست دانوں کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کو نہیں مانتی، کیس کرنا ہے تو شوق سے کریں، کسی کی کوئی چیز ہے کیس کرنا ہے تو کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو بنانے کے لیے کوئی قربانی نہیں دینی پڑتی۔

چیئرمین تحریک انصاف کے حوالے سے حریم شاہ نے کہا کہ وہ عیدالاضحی سے قبل چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کرنے کے لیے جائیں گی۔ جبکہ شیخ رشید کے ساتھ ان کی اچھی دوستی ہے جبکہ فیاض الحسن چوہان انہیں برا لگتا ہے۔

حریم شاہ نے کہا کہ اس عید پر وہ بکرا ہی قربان کریں گی جبکہ انہوں نے ن لیگ کی س سینئر نائب صدرمریم نواز کے قبول حج کے لیے دعا بھی کی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...