Home سیاست معاشی نظام کو سود سے پاک کرنے کیلئے کوشاں ہیں،اسحاق ڈار

معاشی نظام کو سود سے پاک کرنے کیلئے کوشاں ہیں،اسحاق ڈار

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کاکہناہے کہ معاشی نظام کو سود سے پاک کرنے کیلئے کوشاں ہیں، 30 جون تک شریعت کے مطابق نئی مصنوعات لانچ کر رہے ہیں۔

قومی بچت سکیم کے تحت شریعت کے مطابق مصنوعات کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈا ر نے کہا کہ پاکستان کے معاشی نظام کو سود سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ پورا سسٹم ایک رات میں تبدیل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ معاشی نظام کو سود سے پاک کرنے کیلئے کوشاں ہیں، 30 جون تک شریعت کے مطابق نئی مصنوعات لانچ کر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اسلامی نظام آگے لے جانے کیلئے 2013 اور 2017 میں اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنائی گئی تھی، 21 فیصد اسلامی بینکنگ اپنا شیئر حاصل کر چکی ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ بجٹ کا پہلا وعدہ پورا کر رہے ہیں، سود سے نظام کو پاک کرنے کیلئے مزید منازل طے کریں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...