Home Uncategorized ہوبٹ فلموں سے متاثر بہنوں نے جادوئی قصبہ بنالیا

ہوبٹ فلموں سے متاثر بہنوں نے جادوئی قصبہ بنالیا

Share
Share

بوسنیا ہرزیگووینیا: بچپن میں لارڈ آف دی رنگز اور ہوبٹ فلموں سے متاثر ہوکر اپنی یادوں کو تازہ کرنے کے لیے بوسنیا کی ایک سرسبز پہاڑی پر ایک گاوٴں نما قصبہ تعمیر کیا ہے۔ یہاں اجنبی دنیا کے پتھریلے گھر دیکھے جاسکتے ہیں جو طلسم کدے کا حصہ معلوم ہوتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ لارڈ آف دی رنِگز کتابوں کو پڑھنے کے بعد یہاں رہنے والی چار بہنیں ، میلیسوچ سسٹرز، اس کے سحر میں گرفتار ہوگئیں۔ انہوں نے جب فلموں میں اس کے جادوئی مکانات دیکھے تو انہوں نے اس علاقے کو سیاحتی مقام بنانے کا ارادہ کیا۔

اس پہاڑی علاقے کے پاس ایک ندی بہتی ہے جبکہ اوپر سے پوری وادی نظر آتی ہے جو بہت ہی خوبصورت بھی ہے۔ چاروں بہنوں میں سب سے بڑی بہن ملیجانا نے بتایا کہ ’ ہم اکثر اس علاقے میں آتے رہے اور سوچتے تھے کہ اسے سیاحوں کے لیے مزید پرکشش کیسے بنایا جاسکتا ہے؟۔

اس گاوٴں کو’کریسووو ہوبٹون‘ کا نام دیا گیا ہے۔ پھر دوسری بہنوں، ودرانا اور ویلنٹینا نے ملکر اس کی تعمیر شروع کی اور دائرے نما سوراخ والا پہلا گھر تعمیر کیا۔ اب دو گھر بن چکے ہیں اور مزید تین گھر زیرِ تعمیر ہیں۔ تعمیر میں انہیں لارڈ ا?ف دی رنگز جیسے مکانات کی شکل دی گئی ہے۔

اندر سے مکان کو اس طرح تعمیر کیا گیا ہے کہ اس پرغار کا گمان بھی ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا کے ذرائع ابلاغ میں اس دلچسپ مقام کا تذکرہ ہورہا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...