Home sticky post 5 انسٹاگرام کا چیٹس میں موجود اہم سہولت ختم کرنے کا اعلان

انسٹاگرام کا چیٹس میں موجود اہم سہولت ختم کرنے کا اعلان

Share
Share


کیلیفورنیا:ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام کی چیٹس میں موجود اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن (E2EE) کی سہولت ختم کرنے جا رہا ہے۔
یہ فیصلہ 8 مئی 2026 سے نافذ العمل ہوگا، جس سے وہ صارفین متاثر ہوں گے جو اس فیچر کو اپنی نجی گفتگو کے تحفظ کے لئے استعمال کرتے تھے۔
میٹا نے پہلی بار 2021 میں انسٹاگرام کے ڈائریکٹ میسجز کیلئے E2EE کی آزمائش شروع کی تھی، جو دراصل صارفین کی پرائیویسی بہتر بنانے کی ایک بڑی کوشش کا حصہ تھی، یہ فیچر ہر جگہ اور ہر اکاوٴنٹ میں خودکار طور پر فعال نہیں تھا اور صرف چند علاقوں میں دستیاب تھا، اس کا مقصد یہ تھا کہ پیغامات کو صرف وہی لوگ پڑھ سکیں جو آپس میں گفتگو کر رہے ہوں۔
اب کمپنی نے صارفین کو ہدایت دی ہے کہ اگر وہ اپنی چیٹس یا میڈیا محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو اس تاریخ سے پہلے انہیں ڈاوٴن لوڈ کر لیں، کیونکہ اس کے بعد یہ سہولت ختم کر دی جائے گی۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دیگر پلیٹ فارمز بھی اسی طرح کے فیصلے کر رہے ہیں، اس کی ایک مثال ٹِک ٹاک ہے جس نے حال ہی میں کہا ہے کہ وہ اپنے ڈائریکٹ میسجز میں E2EE متعارف نہیں کرائے گا اور اس کی وجہ صارفین کی حفاظت سے متعلق خدشات بتائی گئی ہے۔
انسٹاگرام پر انکرپشن ختم کرنے کا فیصلہ دراصل پرائیویسی کے حامیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان جاری بحث کے پس منظر میں سامنے آیا ہے، ایک طرف لوگ محفوظ اور خفیہ رابطے چاہتے ہیں، جبکہ دوسری طرف حکام چاہتے ہیں کہ تحقیقات کے دوران ڈیٹا تک رسائی ممکن ہو، خاص طور پر غیر قانونی سرگرمیوں کے معاملات میں۔
اسی سلسلے میں یورپین کیمشن بھی جلد انکرپشن سے متعلق ایک روڈ میپ پیش کرنے والی ہے، جس میں ایسے حل تلاش کیے جائیں گے جن سے قانونی تحقیقات کیلئے ڈیٹا تک رسائی ممکن ہو سکے، جبکہ سائبر سکیورٹی اور بنیادی حقوق بھی محفوظ رہیں۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...