Home Uncategorized انسٹا گرام نے دلچسپ گیم کو فوٹو شیئرنگ ایپ کا حصہ بنا دیا

انسٹا گرام نے دلچسپ گیم کو فوٹو شیئرنگ ایپ کا حصہ بنا دیا

Share
Share

نیویارک: انسٹا گرام نے خاموشی سے ایک دلچسپ گیم کو فوٹو شیئرنگ ایپ کا حصہ بنا دیا ہے۔

میٹا کی زیر ملکیت ایپ میں ایک نئی گیم کو شامل کیا گیا ہے جو پرانی گیمز کے شوقین افراد کو ضرور پسند آئے گی، یہ گیم ماضی میں موبائل فونز میں دستیاب گیمز پونگ سے ملتی جلتی ہے۔

اس گیم تک رسائی کے لئے ڈائریکٹ میسج میں جا کر کسی چیٹ کو اوپن کرنا ہوگا۔

اس چیٹ پر کسی بھی ایموجی کو سینڈ کر کے اس پر کلک کریں، ایسا کرنے پر سکرین کا رنگ پیلا ہو جائے گا اور آپ کی منتخب ایموجی وہاں نظر آئے گی، اس کے بعد اوپر سے ایموجیز کی برسات شروع ہو جائے گی اور بتدریج بیک گراؤنڈ کلر گہرا ہوتا جائے گا جبکہ ایموجیز گرنے کی رفتار بھی بڑھ جائے گی، گیم میں آپ کا ہائی سکور محفوظ رہے گا۔

جب آپ کسی فرد کو ایموجی بھیج کر گیم کھیلنا شروع کریں گے تو اسے علم نہیں ہوگا، البتہ وہ یہ ضرور پوچھ سکتا ہے کہ بلاوجہ ایموجی بھیجنے کا مقصد کیا ہے، یہ گیم آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیشتر صارفین کو دستیاب ہے۔

انسٹا گرام کی جانب سے بھی گیم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہم ہمیشہ ایپ کو تفریح کا ذریعہ بنانے کیلئے نئے فیچرز کی آزمائش کرتے رہتے ہیں، البتہ کمپنی کی جانب سے تمام صارفین کیلئے گیم کی دستیابی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...