Home نیوز پاکستان توہین الیکشن کمیشن کیس،چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی، 22 اگست کی نئی تاریخ مقرر

توہین الیکشن کمیشن کیس،چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی، 22 اگست کی نئی تاریخ مقرر

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ، الیکشن کمیشن نے توہین کمیشن کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے 22 اگست کی نئی تاریخ مقررکردی، چیئرمین پی ٹی آئی کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست دائر،اسد عمر نے انتخابات کی طرف توجہ دلائی تو ممبرنثاردرانی بولے عدالتوں سیاسٹے واپس لیں، ایک ہفتے میں فیصلہ سنا دیں گے الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے کیلئے پرعزم ہے ۔

ممبرنثار درانی کی سربراہی میں چاررکنی بنچ نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی ، وکیل شعیب شاہین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دیتے ہوئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

ممبرکمیشن اکرام اللہ خان نے کہاکہ توہین عدالت کیس میں کیسے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلیں؟آج توچیئرمین پی ٹی آئی پرفرد جرم عائد کرنا تھا،وکیل نے کہاکہ کہ چیئرمین پی ٹی آئی پرتاحال جرم ثابت نہیں ہوا،اسد عمربولیبائیس اگست کوتقریباً الیکشن کا شیڈول آجائے گا ایک سیاسی جماعت کوانتخابات کے دوران کیسزکی سماعت سے کیا تاثرجائے۔

کمیشن سربراہ نثاردرانی نے ریمارکس دیے الیکشن کمیشن اس کیس کوایک ماہ میں نمٹاسکتا تھا ، سیاسی کیسزایک سال سے چلارہاہے، فریقین نے اسٹے لیے ،استثنیٰ کی درخواستیں دیں ، کمیشن سربراہ نے مزید کہاکہ جماعتوں کوسوچنا چاہیے وہ اداروں کوکتنا مضبوط کررہے ہیں سیاستدانوں نے ملک کو چلانا ہے ان کوسوچنا ہوگا۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...