Home sticky post 4 امریکہ میں لیگز کپ فٹبال ٹورنامنٹ ،انٹر میامی نے کوارٹرفائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا

امریکہ میں لیگز کپ فٹبال ٹورنامنٹ ،انٹر میامی نے کوارٹرفائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا

Share
Share

امریکن فٹبال کلب انٹر میامی نے لیگز کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔میکسیکن فٹبال کلب ’پچوکا‘ نے ’امریکی کلب’ہیوسٹن ڈائنامو‘ کو شکست دے دی۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلے گئے میچ میں انٹرمیامی کی ٹیم نے میکسیکو کے کلب’پوماز یونام‘ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا۔فاتح ٹیم کی جانب سے ’ راڈریگو ڈی پال‘ ، ’لوئس سوآریز‘ اور ’تادیو الیندے‘ نے ایک، ایک گول کیا۔ ’یونام‘ کی جانب سے واحد گول ’جار جرُوال کابا‘ کے حصے میں آیا۔

ٹیکساس میں کھیلے گئے میچ میں 2024 کونکاکاف چیمپئنز کپ کی فاتح ٹیم ’ پچوکا‘ نے ’ہیوسٹن ڈائنامو‘ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے مات دی۔کھیل کے 23ویں منٹ میں لوئس اینریک گارشیا نے گول کرکے پچوکا کو برتری دلائی۔ 82ویں منٹ میں ہیوسٹن کے’ امین باسی‘ نے پنالٹی اسپاٹ سے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔85ویں منٹ میں گیسٹن ٹوگنی نے فیصلہ کن گول کرکے پچوکا کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...