Home sticky post 2 جسٹس محسن اختر کیانی کے ہائیکورٹ کے پریکٹس اینڈ پروسجیر رولز سے متعلق دلچسپ ریمارکس

جسٹس محسن اختر کیانی کے ہائیکورٹ کے پریکٹس اینڈ پروسجیر رولز سے متعلق دلچسپ ریمارکس

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ہائیکورٹ کے پریکٹس اینڈ پروسجیر رولز سے متعلق دلچسپ ریمارکس دیے ہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر رولزجس نے بنائیں ہیں کمال کے بنائے ہیں، اب تو سکرٹ ڈاکومنٹ ہے ہی نہیں، ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ ہوگئے ہیں، 596 صفحات پر مشتمل ڈاکومنٹس ہے یہ پورا پڑھ لیا ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ وکلاء کو معلوم تو ہوا کہ پریکٹس اینڈ پروسجر رولز ہیں لیکن اْس میں ہے کچھ نہیں، وکیل نے کہا کہ یہ تو لاہور ہائی کورٹ کے رولز کو کاپی پیسٹ کیا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اتنی محنت کی ہے بنانے والوں نے آپ اپنی ہائی کورٹ پر الزام لگا رہے ہیں، ان رولز میں پیمینٹ کا چیپٹر ہی نہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ جسٹس میاں گل حسن کے بنائے گئے رولز میں پورا چیپٹر تھا جو کمیٹی کو دیکھنا تھا لگتا ہے skip ہوگیا ہوگا، پریکٹس اینڈ پروسجیر رولز بنانے اور نافذ کرنے کا ایک طریقہ کار یے، فل کورٹ پڑھ کر منظور کرتی ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ فل کورٹ سے ایک روز قبل 596 صفحات پر مشتمل رولز دے دیے گئے، میں نے اعتراض منظوری پر کیا، فل کورٹ میں کہا گیا کہ بند بک منظور کرانی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...