Home Uncategorized شیخ حسینہ کی ساڑھیوں سے بھرا بیگ لُوٹنے والوں کی دلچسپ خواہشات

شیخ حسینہ کی ساڑھیوں سے بھرا بیگ لُوٹنے والوں کی دلچسپ خواہشات

Share
Share

 

ڈھاکا: بنگلادیش میں مستعفی وزیراعظم حسینہ واجد کے سرکاری رہائش گاہ سے قیمتی سامان لے جانے والے شہریوں نے دلچسپ اور انوکھی وجوہات بیان کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین کی بڑی تعداد شیخ حسینہ واجد کی سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہوگئے۔ توڑ پھوڑ کی اور سامان بھی ساتھ لے گئے۔

ان میں سے ایک شہری سر پر ایک اٹیچی کیس اُٹھائے جا رہا تھا اور اس نے بتایا کہ اس میں شیخ حسینہ واجد کی قیمتی اور دیدہ زیب ساڑھیاں موجود ہیں۔

جب یہ پوچھا گیا کہ وہ ان ساڑھیوں کا کیا کرے گا تو شہری نے دل چسپ جواب دیا کہ میں یہ اپنی بیوی کو دوں گا وہ اسے پہنے گی۔ میں اپنی بیوی کو وزیراعظم بناؤں گا۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے دل چسپ تبصرے کیے۔ کسی نے لکھا کہ اس کی بیوی کے دن پھر گئے اور کسی نے لکھا کہ ان حالات میں شیخ حسینہ واجد کی ساڑھی پہن کر کون وزیراعظم بننا چاہے گا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...