Home sticky post 5 وزیر داخلہ محسن نقوی کا ماحولیاتی تحفظ کیلئے بڑا قدم، 50 ایکڑ پر ماڈل نرسری تیار،10 لاکھ پودے ہوں گے

وزیر داخلہ محسن نقوی کا ماحولیاتی تحفظ کیلئے بڑا قدم، 50 ایکڑ پر ماڈل نرسری تیار،10 لاکھ پودے ہوں گے

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد کے ماحولیاتی تحفظ اور سموگ سے نمٹنے کیلئے احسن اقدام، اسلام آباد میں 50 ایکٹر اراضی پر پاکستان کی سب سے بڑی نرسری تکمیل کے قریب ہے، جس میں 10 لاکھ پودے ہوں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پارک روڈ پر واقع سی ڈی اے ماڈل نرسری کادورہ کیا۔ محسن نقوی نے ماڈل نرسری کے مختلف سکیشز پر ترقیاتی کاموں پر پیشرفت کا معائنہ کیا۔ وزیر داخلہ نے نرسری کے ماسٹر پلان کا جائزہ لیا۔انہوں نے ماڈل نرسری میں بنائے گئے رین واٹر ہاروسٹنگ تالاب کا بھی معائنہ کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کے ‎مطابق اسلام آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل نرسری بنائی جا رہی ہے، جو ماڈل نرسری مستقبل میں اسلام آباد کے شہریوں کی ہارٹیکلچر ضروریات کو پوری کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فلاور شاپ اور ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بھی بنائیں گے۔

وزیر داخلہ نے سی ڈی اے ملازمین کو پودوں کی دیکھ بھال کے لئے ٹریننگ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے آذربائیجان ٹیم کو بہترین کام کرنے پر شاباش دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال مون سون میں 25000 مفت پودے تقسیم کر چکے ہیں۔ باکو کے ہارٹیکلچر ماہرین معاونت فراہم کر رہے ہیں، بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ نرسری میں منفرد اور جدید طرز کے کنٹرولڈ وینٹیلیٹڈ گرین ہائوسز تعمیر کئے گئے ہیں جو پودوں کی نشوونما کیلئے مثالی ماحول فراہم کریں گے۔

چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ماڈل نرسری میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ممبران سی ڈی اے، اے ڈی سی جی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...