Home sticky post 4 انسدادِ اسلاموفوبیا کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

انسدادِ اسلاموفوبیا کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

Share
Share

اسلام آباد: انسدادِ اسلاموفوبیا کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔س دن کو منانے کا مقصد دنیا میں ان ہی تعلیمات کو عام کرنا اور یہ باور کرانا ہے کہ اسلام کی وجہ سے دنیا کے کسی ملک، کمیونٹی یا قوم کو کوئی خطر ہ نہیں۔

اسلامو فوبیا سے مراد مسلمانوں سے بے وجہ خوف اور تعصب ہے جس کا مسلم کمیونٹی کو نفرت اور جسمانی حملوں کی صورت میں سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ نسلی تعصب اور مذہبی امتیاز کی ایک شکل ہے جس میں ”بالخصوص مغربی ممالک میں“ تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
نائن الیون کے حملوں کے بعد امریکا اور یورپ میں اسلامو فوبیا اور مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز رویئے کے متعدد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔
دنیا میں بڑھتے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کیلئے 2022 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی طرف سے پیش کردہ ایک قرارداد کی منظوری دی تھی جس میں 15مارچ کو ”اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن“ منانے کی تجویز دی گئی تھی۔
اسلام ایک پْرامن، اعتدال پسند اور رواداری کا مذہب ہے اور اس دن کو منانے کا مقصد دنیا میں ان ہی تعلیمات کو عام کرنا اور یہ باور کرانا ہے کہ اسلام کی وجہ سے دنیا کے کسی ملک، کمیونٹی یا قوم کو کوئی خطر ہ نہیں۔
لازم ہے کہ اس دن کو محض روایتی تقاریر اور سیمینارز تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ بھارت سمیت ہر اس ملک کے خلاف مو?ثر اقدامات کیے جائیں جو ریاستی سطح پر مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور اسلامو فوبیا کو بڑھاوا دینے کا باعث بن رہے ہیں۔

Share
Related Articles

جنگی اختیارات کی ووٹنگ پر صدر ٹرمپ برہم، ریپبلکن ارکان کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

واشنگٹن: ایوانِ نمائندگان کی ووٹنگ پر صدر ٹرمپ کا ردعمل امریکی صدر...

خطبہ حج: مسلمانوں کے لیے تقویٰ، اتحاد اور صبر کی تلقین

مسجد نبوی کے امام کا خطبہ حج مسجد نبوی کے امام و...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...