Home کھیل انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارتی اپیل مسترد کردی ، ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہوگا

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارتی اپیل مسترد کردی ، ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہوگا

Share
Share

دبئی :انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارتی اپیل مسترد کردی جس کے بعد اب ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہوگا۔پاکستان نے موٴقف اپنایا تھا کہ ملک میں سیکیورٹی صورتحال کا کوئی مسئلہ نہیں، دیگر ٹیمیں بھی پاکستان میں آکر کھیل رہی ہیں۔

آزاد ٹربیونل کے فیصلے کے مطابق پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہی ہوگا۔بھارت پاکستان میں عام انتخابات اور سیکیورٹی کو بنیاد بنا کر ڈیوس کپ نیوٹرل وینیو پر کھیلنا چاہتا تھا اور اس حوالے سے گزشتہ ماہ بھی انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارتی موٴقف کو تسلیم نہیں کیا تھا۔

پاکستان نے موٴقف اپنایا تھا کہ ملک میں سیکیورٹی صورتحال کا کوئی مسئلہ نہیں، دیگر ٹیمیں بھی پاکستان میں آکر کھیل رہی ہیں۔اس معاملے پر بھارتی ٹینس فیڈریشن کی اپیل پر آزاد ٹربیونل بنایا گیا تھا اور اب بھارت کو ایک ماہ میں دوسری بار شکست ہوئی ہے اور پاکستان کا موٴقف تسلیم کیا گیا ہے۔

ٹربیونل کے فیصلے کے مطابق پاکستان میں ڈیوس کپ نا کھیلنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں، پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال ایسی نہیں کہ میچ نہ ہوسکیں۔آزاد ٹربیونل نے بھارت کو فروری میں پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی 4 فروی کو کھیلی جائے گی۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...