Home sticky post 5 انٹرنیٹ سروس کا تعطل، پی ٹی اے کا اہم بیان سامنے آگیا

انٹرنیٹ سروس کا تعطل، پی ٹی اے کا اہم بیان سامنے آگیا

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عالمی سطح پر انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے پر بیان جاری کردیا۔

پی ٹی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس میں تعطل عالمی سطح پر آیا ہے، پی ٹی اے کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اور کلاؤڈ فلیئر کی صورتحال کی نگرانی جاری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ایکس (سابقہ ٹویٹر) اور کلاؤڈ فلیئر کو متاثر کرنے والی بڑی عالمی خرابی کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔

پی ٹی اے ترجمان نے بتایا کہ اس حوالے سے عالمی سروس فراہم کنندگان اور مقامی آپریٹروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، سروسز کے مکمل طور پر بحالی تک صورتِ حال کی نگرانی جاری رہے گی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...