Home Uncategorized غزہ میں امداد کی فراہمی میں رکاوٹ جرم قرار دی جاسکتی ہے، انٹرنیشنل کرمنل کورٹ

غزہ میں امداد کی فراہمی میں رکاوٹ جرم قرار دی جاسکتی ہے، انٹرنیشنل کرمنل کورٹ

Share
Share

جینیوا:انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈالنا جرم قرار دی جاسکتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے سینیئر پراسیکیوٹر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو بغیر کسی تاخیر کے غزہ میں شہریوں کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔

دوسری جانب مصر کی رفح کراسنگ سے امدادی سامان کے مزید 10 ٹرک غزہ پہنچ گئے ہیں۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق اسرائیلی جنگی جرائم کے شکار محصور فلسطینیوں کے لیے غزہ میں امدادی سامان کے 94 ٹرک آچکے ہیں۔

7 اکتوبر سے پہلے یومیہ 500 ٹرک رفاہ کراسنگ سے سامان غزہ پہنچاتے تھے، ہسپتالوں کی اپیل کے باوجود غزہ میں ایندھن کی سپلائی نہیں کی گئی۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے خوف زدہ اور اپنی ہی سرزمین پر بے بس اورغیر محفوظ بھوکے پیاسے شہری اقوام متحدہ کے گودام سے آٹا، گندم اور کھانے پینے کی اشیا کے تھیلے اٹھا کر لے گئے، جبکہ امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ علاقے میں نظم و نسق ختم ہو رہا ہے۔

یہ واقعات زیرمحاصرہ علاقے میں 24 گھنٹے تک مواصلاتی رابطہ منقطع رہنے اور لوگوں تک رسائی میں مشکلات کے بعد پیش آئے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...