Home تازہ ترین انٹرا پارٹی انتخابات کیس، پیپلزپارٹی کو جواب جمع کرانے کیلئے 12 مارچ تک کی مہلت مل گئی

انٹرا پارٹی انتخابات کیس، پیپلزپارٹی کو جواب جمع کرانے کیلئے 12 مارچ تک کی مہلت مل گئی

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں پیپلزپارٹی کو جواب جمع کرانے کیلئے 12 مارچ تک کی مہلت دیدی۔
ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔
سماعت کے دوران وکیل پیپلز پارٹی ساجد تنولی نے موٴقف اختیار کیا کہ پارٹی چیئرمین امریکا میں ہیں اور سینیٹر فاروق ایچ نائیک اپنی سینیٹ کی مصروفیات کی وجہ سے دستیاب نہیں اس لئے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دی جائے۔
ممبر سندھ نثار درانی نے نشاندہی کی کہ پیپلزپارٹی نے 6 جنوری 2021 کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے تھے، ان کے انتخابات چار سال کیلئے ہوتے ہیں، چار سال میں الیکشن نہ کرانے پر شوکاز نوٹس جاری ہوا ہے۔
ممبر پنجاب نے استفسارکیا کہ جواب جمع کرانے کیلئیکتنا وقت درکار ہے جس پر وکیل پیپلز پارٹی نے مزید ایک ماہ کی مہلت کی درخواست کی۔
الیکشن کمیشن نے 12 مارچ تک جواب جمع کرانے کا وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

پاکستان اور ترکیہ میں معاہدوں اور تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ میں معاہدوں اور تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں...

ملٹری کورٹس ٹرائلز کیس ،9 مئی کو حد کردی گئی، اب آپ کو بنیادی حقوق یاد آگئے ہیں، جسٹس مسرت ہلالی

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے...

آرمی چیف اور اہم حکومتی شخصیات کل ”گرین پاکستان انیشیٹو“ کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گے

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور اہم حکومتی شخصیات کل...