Home Uncategorized گھر پر ڈائیلاسز کی سہولت فراہم کرنے والی نئی مشین متعارف

گھر پر ڈائیلاسز کی سہولت فراہم کرنے والی نئی مشین متعارف

Share
Share

ریاض: سعودی عرب میں گھر پر ڈائیلاسز کی سہولت فراہم کرنے والی نئی مشین متعارف کرا دی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ ہیلتھ فورم کے موقع پر ایک سپیشلسٹ کمپنی نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ گردوں کی صفائی کرنے والی مشین متعارف کرائی تھی۔

سعودی عرب کے ماہرامراض گردہ ڈاکٹر سمیر المعیلو کا کہنا تھا کہ آرامکو کمپنی نے ہوم ڈائیلاسز سروس فراہم کرنے کیلئے سپیشلسٹ کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے، آرامکو کمپنی اپنے ان ملازمین کیلئے سہولت حاصل کرنا چاہتی ہے جو گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں۔

ڈاکٹر سمیر نے کہا کہ کمپنی کو مذکورہ مشین کی خریداری کیلئے 95 درخواستیں مل گئی ہیں تاہم کمپنی نے صرف 60 مشینیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

ادھر دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) نے ساؤنڈ ویو کا استعمال کرتے ہوئے مریضوں کو کیتھیٹرز کے ذریعے ڈائیلاسز کیلئے تیار کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ اے مشرقی وسطیٰ اور مشرقی یورپ میں صحت کا پہلا ادارہ ہے جو گردے کی خرابی کے مریضوں کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...