Home Uncategorized شمسی توانائی سے چلنے والا اسمارٹ لباس متعارف

شمسی توانائی سے چلنے والا اسمارٹ لباس متعارف

Share
Share

بیجنگ: چینی سائنس دانوں نے شمسی توانائی سے چلنے والے ایسے اسمارٹ کپڑے بنائے ہیں جو ذاتی ایئر کنڈشنر کے طور پر کام کرتا ہے۔

ننکائی یونیورسٹی کے سائنس دانوں کے مطابق کپڑوں میں نصب نظام میں لچک دار شمسی خلیے اور برقی آلہ استعمال کیا گیا ہے جو مل کر ایسا لباس بناتے ہیں جو جسم کو ماحول کے درجہ حرارت کے مطابق ڈھالنے کے قابل بناتا۔

مصنفین کے مطابق روایتی لباس کا مقصد لوگوں کو ٹھنڈا یا گرم رکھنا ہوتا ہے جس کو موسمیاتی تغیر میں پورا کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔تاہم، ان کپڑوں کا خلاء جیسے سخت ماحول میں پہنا جانا مزید خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

ان دشوار ماحول میں رہنے یا تحقیق کے لیے ایسے لباس اہم ہوسکتے ہیں جو جلد از جلد انتہائی گرم اور انتہائی سرد موسم کے مطابق ڈھل سکیں۔

نئی تحقیق کے مطابق یہ سسٹم روایتی کپڑوں میں لگایا جاسکتا ہے۔ سسٹم کے نصب ہونے کے بعد یہ کپڑوں کو 10.1 ڈگری سیلسیئس تک ٹھنڈا اور 3.2 ڈگری تک گرم کر سکتا ہے۔جس کا مطلب ہے کہ یہ نظام لوگوں کو بیرونی درجہ حرارت کے 12.5 ڈگری سے 37.6 ڈگری کے درمیان ہونے کے باوجود 32 سے 36 ڈگری کے درمیان قابلِ برداشت درجہ حرارت میں رکھ سکتا ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق یہ 12 گھنٹوں کی سورج کی روشنی سے 24 گھنٹوں تک کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی خود انحصار پہنے جانے کے قابل تھرمل مینجمنٹ سسٹم کی راہیں کھول سکتی ہے جن کو استعمال کرتے ہوئے سخت ماحول کے مطابق انسان خود کو ڈھال لے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...