Home sticky post 3 یوم اقبال، وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

یوم اقبال، وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے 9 نومبر کو علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

کیبنٹ ڈویژن نے عام تعطیل سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ یوم پیدائش پر یوم اقبال کے حوالے سے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کوسیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم آبائی شہر سے حاصل کرنے کے بعد 1905 میں برطانیہ سے وکالت اور بعد میں جرمنی سے فلسفے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی۔

ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال نے 1910 میں وطن واپسی کے بعد شاعری کے ذریعے فکری اور سیاسی طور پر منتشر مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا، سیاستدان کی حیثیت سے ان کا سب سے بڑا کارنامہ نظریہ پاکستان کی تشکیل ہے، یہی نظریہ بعد میں پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا۔

مصور پاکستان علامہ اقبال 21 اپریل 1938 کو لاہور میں خالق حقیقی سے جا ملے، انہیں بادشاہی مسجد کے پہلو میں دفن کیا گیا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

امریکہ، ایران تنازع کا منصفانہ حل ناگزیر، روسی وزیر خارجہ

ماسکو: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...