Home sticky post 6 شوبز انڈسٹری میں کسی سے شادی کا ارادہ نہیں تھا مگر قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا، اقراء عزیز

شوبز انڈسٹری میں کسی سے شادی کا ارادہ نہیں تھا مگر قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا، اقراء عزیز

Share
Share

لاہور: خوبرو اداکارہ اقراء عزیز نے کہا ہے کہ کبھی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کسی شخص سے شادی کا سوچ بھی نہیں سکتی تھیں مگر قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا ۔

اداکارہ اقراء عزیزنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمیشہ کم عمری میں شادی کرنے کی خواہش تھی اور یہ خواہش غیر متوقع طور پر پوری ہوگئی تاہم وہ کبھی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کسی شخص سے شادی کا سوچ بھی نہیں سکتی تھیں مگر قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا اوران کی شادی یاسرحسین سے ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ اداکار و میزبان یاسرحسین عمر میں ان سے بڑے ہیں لیکن وہ سمجھتی ہیں کہ شادی میں عمر سے زیادہ اہم چیز باہمی سمجھ بوجھ اور احترام ہے، انہوں نے بتایا کہ وہ شوبز کے ساتھ ساتھ گھریلو زندگی کوبھی کامیابی سے مینج کرتی ہیں اور میاں بیوی دونوں ایک دوسرے کا مکمل خیال رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایک دوسرے کے جذبات کی قدراورعزت ہی ایک مضبوط رشتے کی بنیاد ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...