Home Uncategorized بچپن سے ہی جلد شادی اور بچے پیدا کرنے کا شوق تھا، اقرا عزیز

بچپن سے ہی جلد شادی اور بچے پیدا کرنے کا شوق تھا، اقرا عزیز

Share
Share

لاہور: اداکارہ اقرا عزیز کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی شوق تھا کہ ان کی جلد شادی اور ان کے ہاں بچے پیدا ہوں۔

اقرا عزیز کا ایک نجی ٹی وی شو کو دیا گیا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور شادی سمیت مختلف موضوعات پر اپنے خیالات ناظرین سے شیئر کیے۔

شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری عمر شوہر سے 11 سال کم ہے، مجھے بچپن سے ہی جلد شادی کرنے کا شوق تھا اور اسی طرح بچے پیدا کرنے کا بھی شوق تھا۔

خود سے زائد العمر مرد سے شادی کے فوائد بارے بات کرتے ہوئے اقرا نے کہا کہ ایسے افراد ہر معاملے میں زیادہ تجربہ کار ہوتے ہیں، انہوں نے زندگی اور دنیا کو اچھی طرح سمجھ رکھا ہوتا ہے، اس لیے وہ متعدد مسائل میں رہنمائی کر سکتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں خود شوہر کے زائد العمر ہونے کی وجہ سے ان سے متعدد مشورے لیتی ہوں، جس کا مجھے فائدہ ہوتا ہے، ہر لڑکی کو خود سے زائد العمر مرد سے شای کرنی چاہیے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...