Home Uncategorized ایران نے تمام پروازوں میں پیجرز اور واکی ٹاکیز پر پابندی عائد کر دی

ایران نے تمام پروازوں میں پیجرز اور واکی ٹاکیز پر پابندی عائد کر دی

Share
Share

تہران: لبنان میں حزب اللہ کے زیر استعمال ہزاروں پیجرز اور پھر واکی ٹاکیز میں ہونے والے دھماکوں کے بعد ایران نے تمام پروازوں میں موبائل فون کے سوا باقی تمام مواصلاتی آلات پر پابندی لگادی۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پابندی کا اعلان سول ایوی ایشن کے ترجمان جعفر یازرلو نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ خلاف ورزی پر مسافر کو طیارے سے اتارا بھی جا سکتا ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ مسافروں کی جانوں کی حفاظت کے لیے ہی اُٹھایا گیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ تمام ایئرلائنز اس کی پابندی کریں۔

یاد رہے کہ لبنان میں 17 ستمبر کو حزب اللہ کے کمانڈرز اور جنگجوؤں کے زیر استعمال 3 ہزار سے زائد پیجرز یکے بعد دیگرے دھماکوں سے پھٹ گئے تھے جس میں 39 افراد جاں بحق اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

اگلے ہی روز ان افراد کی نماز جنازہ کے دوران حزب اللہ کے عہدیداروں کے زیر استعمال واکی ٹاکیز میں بھی دھماکے ہوئے تھے۔

ان پیجرز اور واکی ٹاکیز دھماکوں کی ذمہ داری اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد پر عائد کی گئی تھی جس نے مبینہ طور پر تائیوان سے منگوائے گئے پیجرز میں بارودی مواد رکھا تھا۔

Share
Related Articles

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...