Home highlight ایران کے امریکی فوجی اڈوں پر حملے، 160 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

ایران کے امریکی فوجی اڈوں پر حملے، 160 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

Share
Share

تہران: خلیجی ممالک میں امریکا کی بیشتر تنصیبات ایران کے نشانے پر ہیں، ایرانی فوج نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں میں 160 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کر دیا۔
ایرانی فوج کی جانب سے کہا گیا کہ ہلاک اور زخمی امریکی فوجیوں کی مجموعی تعداد 650 ہوگئی۔
پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ بحر ہند میں 650 کلو میٹر دور ایندھن بھرنے والے امریکی جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایران نے اسرائیل کے خلاف میزائلوں اور ڈرونز سے تازہ حملہ کر دیا ہے جبکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 16ویں لہر شروع کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
پاسداران انقلاب اسلامی کے مطابق اسرائیل کی جانب بڑی تعداد میں بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں، جن کا ہدف مخصوص عسکری اور سٹریٹیجک مقامات بتائے جا رہے ہیں، میزائل حملوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں ڈرونز بھی اسرائیل کی سمت روانہ کئے گئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں واقع امریکی قونصل خانے کے قریب زور دار دھماکوں کے بعد آگ اور دھویں کے بادل دیکھے گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا قونصل خانہ دبئی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد عمارت کے ایک حصے میں آگ بھڑک اٹھی۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ آسمان پر سیاہ دھواں بلند ہوتا دیکھا گیا۔
دوسری جانب ایران کے اسرائیل پر تابڑ توڑ حملوں کے باعث اسرائیل میں خوف و ہراس کا عالم ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ملک بھر کیلئے الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو بنکرز میں جانے کی ہدایت کی ہے اور اسرائیل کے وسطی اور شمالی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ علاقے رام اللہ میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، مقبوضہ علاقے بیت شیمش میں ایرانی میزائلوں کا ملبہ گرنے سے عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...