Home Uncategorized ایران کی اپنی سرزمین میں 9 پاکستانی کے قتل کی مذمت،ملزمان کی گرفتاری کی یقینی دہانی

ایران کی اپنی سرزمین میں 9 پاکستانی کے قتل کی مذمت،ملزمان کی گرفتاری کی یقینی دہانی

Share
Share

تہران: ایران نے اپنی سرزمین میں 9 پاکستانی مزدوروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے امن دشمن عناصر کی بیخ کنی کریں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے سراوان میں فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین اور پاکستانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ملک کی خفیہ ایجنسیز اور تحقیقاتی اداروں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ حملہ آروں جن کی تعداد 3 تھی، ڈھونڈ کر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ایرانی ترجمان وزارت خارجہ نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ زخمیوں سے حملہ آوروں کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔

ادھر ایران کے صوبے سیستان بلوچستان کے گورنر نے فائرنگ کے واقعے میں 9 پاکستانی مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر کہا ہے کہ پولیس افسوسناک واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہے اور ہم جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران کے صوبے سیستان بلوچستان کے علاقے سراوان میں ڈینٹنگ پینٹنگ کا کام کرنے والے 9 پاکستانیوں کو فائرنگ کرکے قتل اور 3 کو زخمی کردیا گیا تھا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب حال میں پاک ایران کشیدگی کے بعد دونوں ممالک نے سفارتی سرگرمیوں کا پھر سے آغاز کیا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ایران کے پاکستانی صوبے بلوچستان میں حملے کے بعد شروع ہوئی جس پر پاکستان نے اپنا سفیر واپس بلالیا اور ایرانی سفیر کو پاکستان آنے سے روک دیا تھا۔

علاوہ ازیں پاک فوج نے ایرانی حملے کا جواب دہشت گردوں کے ایران میں ایک ٹھکانے پر حملہ کرکے دیا تھا۔ جس کے بعد دونوں ممالک نے تناؤ کو کم کرنے کے لیے سفارتی سرگرمیوں کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...