Home highlight ایران نے اسرائیل پر 100 بیلسٹک اور ہائپر سونک میزائل داغ دیے

ایران نے اسرائیل پر 100 بیلسٹک اور ہائپر سونک میزائل داغ دیے

Share
Share

یروشلم:ایران نے اسرائیل پر 100 بیلسٹک اور ہائپر سونک میزائلوں سے نیا حملہ کیا ہے۔ جن میں حیفہ کے معاشی مراکز بھی نشانہ ہیں۔

حیفہ میں ایرانی میزائل سے عمارت کو نقصان پہنچا، حیفہ میں ڈرون حملے سے ریفائنریز میں آگ لگ گئی۔

شمالی اسرائیل میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ ایرانی ٹی وی کے مطابق اسرائیل پر ہائبرڈ ڈرون میزائل بھی داغے گئے ہیں۔

اسرائیلی ہوم فرنٹ کمانڈ کے حیفہ، کرایوت اور گلیلی مغربی علاقے میں سائرن بج اٹھے۔

اس سے پہلے ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایک گھنٹے میں اسرائیل کے دس طیارے بھی مار گرائے ہیں تاہم اسرائیلی حکام نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

ایران کی مہر نیوز ایجنسی کے مطابق خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر نے کہا کہ ایران کے مختلف مقامات پر ایک گھنٹے کے دوران اسرائیل کے دس فوجی طیارے گرائے گئے ہیں۔

یہ واضح نہیں کیا گیا کہ طیاروں کی اقسام کیا تھیں۔ اس سے پہلے ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اسرائیل کے تین ایف تھرٹی فائیو طیارے مار گرائے ہیں اور ایک خاتون پائلٹ کو حراست میں لے لیا ہے تاہم اسرائیل نے اس کی تردید کی تھی۔

اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا ہےکہ تہران پر دو گھنٹے تک ستر طیاروں نے پروازیں کیں اور چالیس اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ یہ ایران کے اندر اب تک کی سب سے بڑی کارروائی قرار دی گئی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...