Home sticky post ایران ،اسرائیل جنگ بندی ، قطر اور متحدہ امارات میں فلائٹ آپریشن بحال

ایران ،اسرائیل جنگ بندی ، قطر اور متحدہ امارات میں فلائٹ آپریشن بحال

Share
Share

دوحا: ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد قطر اور متحدہ امارات نے فلائٹ آپریشن بحال کر دیئے۔
ایران کے قطر میں واقع امریکہ کے زیر استعمال ایک بیس پر میزائل مارنے کے بعد قطر، متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود ہر طرح کے طیاروں کے لئے بند کر دی تھیں اور اپنے تمام ائیرپورٹس بند کر دیئے تھے جو کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد اب کھول دیئے گئے ہیں اور کمرشل طیاروں کی آمدورفت بحال ہو گئی ہے۔
اس دوران کم از کم 26 تجارتی پروازوں کو ڈائیورٹ کرنا پڑا یہ پروازیں دبئی یا دوحہ جا رہی تھیں، ایوی ایشن تجزیاتی ادارے سرئیم کے مطابق ان میں سے 22 پروازیں دوحہ کی جانب رواں تھیں جن میں سے 12 پروازیں قطر ایئرویز کی تھیں، بقیہ پروازیں دبئی جا رہی تھیں۔
بعض پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس کی جانب موڑ دیا گیا جبکہ کچھ پروازیں ایئرپورٹس پر واپس لوٹ گئیں، فضائی حدود کی بندش کا سبب مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جنگی کشیدگی اور سکیورٹی خطرات کو قرار دیا جا رہا ہے۔
ایوی ایشن حکام اور ایئرلائنز صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل ایئرلائنز سے تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...