Home #ٹرینڈ ایران ایٹمی پروگرام بارے معاہدہ کرے یا حملے کیلئے تیارہوجائے،صدرٹرمپ

ایران ایٹمی پروگرام بارے معاہدہ کرے یا حملے کیلئے تیارہوجائے،صدرٹرمپ

Share
Share

واشنگٹن:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر ایران کو دھمکی دی ہے کہ ایٹمی پروگرام سے متعلق معاہدہ کرے یا حملے کیلئے تیارہو جائے۔

ٹروتھ سوشل پر جاری پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ کا طیارہ بردار بحری بیڑہ ایران کی جانب گامزن ہے اور وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے ،یہ معاملہ نہایت اہم ہے۔ ایران کو پہلے بھی معاہدہ نہ کرنے پر بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔ اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ شدید ہو گا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ امید ہے کہ ایران جلد ہی میز پر آئے گا اور ایک منصفانہ اور مساوی معاہدے پر بات چیت کرے گا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی کہا کہ ایرانی حکومت ممکنہ طور پر پہلے سے زیادہ کمزور ہوگئی ہے۔امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں بات کرتے ہوئے مارکو روبیو نےکہا کہ ایران کی معیشت زوال کا شکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایران میں ایک بار پھر احتجاجی مظاہرے شروع ہوں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...