Home sticky post 3 ایران کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کروانے کی پیشکش

ایران کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کروانے کی پیشکش

Share
Share

تہران: ایران نے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان بات چیت کروانے کے لیے تیار ہے۔
ایکس پر ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ماہِ مبارک رمضان میں، جو ضبطِ نفس اور عالمِ اسلام میں یکجہتی کو مضبوط کرنے کا مہینہ ہے، یہ مناسب ہے کہ افغانستان اور پاکستان موجودہ اختلافات کو حسنِ ہمسائیگی کے دائرے میں اور مکالمے کے راستے سے سنبھالیں اور حل کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایران ہر قسم کی مدد کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مکالمے کو آسان بنایا جا سکے اور باہمی تفاہم و تعاون کو تقویت دی جا سکے۔
ایران نے اس سے پہلے بھی دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی جب سرحدی کشیدگی بڑھ رہی تھی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...