Home Uncategorized ‎اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے شام میں نیا قونصل خانہ کھول لیا

‎اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے شام میں نیا قونصل خانہ کھول لیا

Share
Share

تہران : اسرائیلی حملے کے ایک ہفتے بعد ایران نے شام کے دارالحکومت دمشق میں نیا قونصل خانہ کھول دیا۔

خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے شام کے دارالحکومت دمشق میں قونصل خانے کی ایک نئی عمارت کا افتتاح کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد کے ہمراہ نئے قونصل خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے شامی ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےاس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیل کو قونصل خانے پر حملے کا جواب ضرور ملے گا۔

سات اپریل کو ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر نے خبردار کیا تھا کہ شام میں اس کے سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد صہیونی ریاست کے سفارت خانے اب محفوظ نہیں ہیں۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...