Home sticky post کانز فلم فیسٹیول کا اعلیٰ ترین اعزاز ایرانی ہدایت کار جعفر پناہی نے اپنے نام کر لیا

کانز فلم فیسٹیول کا اعلیٰ ترین اعزاز ایرانی ہدایت کار جعفر پناہی نے اپنے نام کر لیا

Share
Share

پیرس:ایرانی ہدایت کار جعفر پناہی نے 78 ویں کانز فلم فیسٹیول میں ’’پام ڈی اور‘‘ ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
فرانس میں ہونے والے 78ویں فلم فیسٹیول میں جعفر پناہی کو اپنی خفیہ طور پر شوٹ کی گئی انتقامی فلم "اِٹ واز جسٹ این ایکسیڈنٹ” کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

64 سالہ ہدایت کار 15 برس میں پہلی بار کانز فلم فیسٹیول میں شریک ہوئے۔ جعفر پناہی نے جیوری کی صدر جولیٹ بنوشے سے اپنا ایوارڈ وصول کیا۔
فیسٹیول میں ان کی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ ساتھ مرکزی اداکار وحید مبصری سمیت ان کی فلم ٹیم کے کئی افراد نے بھی شرکت کی۔

جعفر پناہی آخری مرتبہ 2003 میں کانز میلے میں ذاتی طور پر شریک ہوئے تھے جب ان کی فلم کرمسن گولڈ کی نمائش ہوئی تھی، جس پر انہیں جیوری پرائز ملا تھا۔
ایرانی ہدایت کار نے متعدد بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کر رکھے ہیں جن میں کانز فلم فیسٹیول کا کیمرہ ڈی آر،برلن فلم فیسٹیول کا گولڈن بیئر ایوارڈ شامل ہے۔
ایرانی ہدایت کار جعفر پناہی اپنے ہدایت کاری کے کام کی وجہ سے متعدد بار گرفتار ہو چکے ہیں، جسٹ این ایکسیڈنٹ کی عکسبندی انہوں نے ضمانت پر رہا ہونے پر کی تھی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...