Home sticky post 4 ایرانی شاہد ڈرونز انتہائی مہلک ثابت، ماہرین کی رائے

ایرانی شاہد ڈرونز انتہائی مہلک ثابت، ماہرین کی رائے

Share
Share

تہران :ایرانی ساختہ شاہد ڈرون سستے مگر انتہائی مہلک ثابت ہو رہے ہیں، ان ڈرونز نے مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں اپنے اہداف پر بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شاہد ڈرون جی پی ایس کے بغیر بھی ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان ڈرون میں انرشیل نیویگیشن سسٹم استعمال کیا جاتا ہے، ڈرون پہلے جی پی ایس سے مقام رجسٹر کرتے ہیں پھر جیمنگ سے بچنے کیلئے آف لائن پرواز کرتے ہیں۔

ہدف کے قریب پہنچ کر ڈرون دوبارہ جی پی ایس سے جڑ کر زیادہ درست حملہ کرتے ہیں۔

امریکی تحقیقاتی ادارے کے مطابق روسی ساختہ شاہد طرز ڈرون میں جدید اینٹی جیمنگ اینٹینا ٹیکنالوجی نصب ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ ایرانی ڈرون میں امریکی فوجی جی پی ایس جیسی جدید صلاحیتیں بھی شامل ہیں۔

ہلکے پلاسٹک اور فائبر گلاس سے بنے شاہد ڈرون ریڈار سے بچ کر کم بلندی پر پرواز کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہپے کہ ایران ممکنہ طور پر BEIDOU اور GLONASS نیویگیشن سسٹمز بھی استعمال کر رہا ہے۔

Share
Related Articles

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...

ایران مثبت رویہ اپنائے تو 300 ارب ڈالر کے منجمد فنڈز تک رسائی ممکن، صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکا اور ایران مذاکرات میں پیش رفت کی امید امریکی صدر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...