Home Uncategorized ‎ایرانی صدر ابراہیم رئیسی مشہد میں سپردخاک، تدفین میں لاکھوں افراد کی شرکت،رقت آمیز مناظر

‎ایرانی صدر ابراہیم رئیسی مشہد میں سپردخاک، تدفین میں لاکھوں افراد کی شرکت،رقت آمیز مناظر

Share
Share

مشہد: ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کو مشہد میں امام رضا کے روضے کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا۔

ابراہیم رئیسی کا جسد خاکی مشہد پہنچنے پر لاکھوں شہری سڑکوں پر نکلے اور جنازے کے ساتھ مارچ کرتے ہوئے سابق صدر کو جذباتی انداز میں الوداع کہا، جبکہ مختلف علاقوں میں تعزینی جلوس بھی نکالے گئے۔

ایرانی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابراہیم رئیسی کی تدفین میں تیس لاکھ سے زائد شہریوں نے شرکت کی جن میں مختلف اقوام سے تعلق رکھنے والے نوجوان، بزرگ، خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

ابراہیم رئیسی کو امام رضا کے روضے کے احاطے میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا اس موقع پر جذباتی مناظر میں دیکھنے میں آئے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل تبریز میں خامنہ ای نے ابراہیم رئیسی سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کی نماز جنازہ پڑھائی تھی جس میں لاکھوں افراد شریک تھے۔

خیال رہے کہ ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیرخارجہ سمیت دیگر افراد کے ہیلی کاپٹر کو اتوار کے روز حادثہ پیش آیا تھا جس میں تمام ہی افراد جاں بحق ہوگئے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...