Home Uncategorized ایران کا تمام ایئرپورٹس پر پروازوں کی آمد و رفت بحال کرنے کا اعلان

ایران کا تمام ایئرپورٹس پر پروازوں کی آمد و رفت بحال کرنے کا اعلان

Share
Share

تہران:ایران نے اپنے تمام ایئرپورٹس پر پروازوں کی آمد و رفت بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے پروازوں پر پابندی اچانک رات ایک بجے بغیر کوئی وجہ بتائے بغیرعائد کی تھی جسے دن میں بحال کردیا گیا۔

ایرانی سول ایوی ایشن کے ترجمان جعفر یزارلو نے بتایا کہ بحالی کا فیصلہ اس بات کو یقینی بنانے کے بعد کیا کہ پروازوں کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔

تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ پابندی کیوں لگائی گئی تھی لیکن مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ پابندی اسرائیلی دھمکیوں کے پیش نظر عائد کی تھی۔

ادھر یورپی یونین کی ایوی ایشن سیفٹی حکام نے یورپی ایئرلائنز کو 31 اکتوبر تک ایرانی فضائی حدود سے گزرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ منگل کے روز ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت میں ملٹری بیس پر 200 سے زائد راکٹس داغے تھے جس پر اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی ہے۔

Share
Related Articles

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...

برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

لندن:پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سْپر اسٹار معروف اداکارہ ماہرہ خان کو...

کم عمری میں شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی،نادیہ خان

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں بڑا اضافہ

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں...