Home sticky post 4 ایران کے قومی دن کی تقریب، صدرآصف علی زرداری کی شرکت ، دوطرفہ تعلقات کے فروغ کا اعادہ،انسداد دہشت گردی ، تعاون بڑھانے کا عزم

ایران کے قومی دن کی تقریب، صدرآصف علی زرداری کی شرکت ، دوطرفہ تعلقات کے فروغ کا اعادہ،انسداد دہشت گردی ، تعاون بڑھانے کا عزم

Share
Share

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران ہمسایہ ممالک کی حیثیت سے سرحدی انتظام، انسداد دہشت گردی اور اپنی مشترکہ سرحد کو تعاون، قانونی تجارت اور ترقی کے زون میں تبدیل کرنے کےلئے پرعزم ہیں، پاکستان عالمی سطح پر متوازن تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور تحمل، گفت و شنید اور علاقائی امن کے فروغ کےلئے تعمیری کردار ادا کرنے کےلئے تیار ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار ایران کے قومی دن کے موقع پر ایرانی سفارتخانہ کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وفاقی وزراء، گورنر خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے علاوہ پاکستان میں متعین غیر ملکی سفیروں، پارلیمنٹرینز، زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور صحافیوں نے شرکت کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے ایرانی عوام کے ساتھ ان کے قومی دن کی تقریب میں شامل ہونا میرے لئے باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران نہ صرف پڑوسی بلکہ تہذیبی شراکت دار ہیں، ہماری مشترکہ سرحد صدیوں پر محیط تعلقات، بقائے باہمی اور باہمی احترام کی عکاسی کرتی ہے، ہمارے تعلقات کی جڑیں عقیدے، تاریخ اور پائیدار ثقافتی بندھنوں سے جڑی ہوئی ہیں جو آج بھی ہمارے خطے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

صدر نے کہا کہ فارسی زبان اور اس کی عظیم ادبی روایت نے پاکستان کی فکری زندگی پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں، فارسی صدیوں تک ان وسیع علاقوں کی سرکاری زبان رہی جو آج پاکستان کا حصہ ہیں، اس کا اثر ہمارے قومی شعور میں بہت گہرا ہے، پاکستان کا قومی ترانہ خود ہماری اجتماعی شناخت پر فارسی زبان کے گہرے نقوش کو ظاہر کرتا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کے زمانے سے بہت پہلے ہمارے عظیم ہفت زبان شاعر سندھ کے 18ویں صدی کے معروف شاعر سچل سرمست فارسی میں گہری شاعری تخلیق کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ رومی، حافظ، سعدی اور فردوسی جیسے شاعروں اور مفکرین کا پاکستان میں بڑے پیمانے پر احترام کیا جاتا ہے جبکہ علامہ اقبال جنہوں نے اپنا زیادہ تر کام فارسی میں لکھا ہمارے دونوں معاشروں کےلئے وقار اور تجدید کی مشترکہ علامت بنے ہوئے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ آج ہمارا خطہ ایک حساس دوراہے پر کھڑا ہے۔ جاری تنازعات، دہشت گردی، بیرونی مداخلت اور حل نہ ہونے والے علاقائی فلیش پوائنٹس استحکام کیلئے خطرہ ہیں، پاکستان اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ اس طرح کے چیلنجز کا مقابلہ طاقت یا یکطرفہ اقدامات سے نہیں کیا جاسکتا، تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ کشیدگی میں اضافہ صرف بداعتمادی کو گہرا کرتا ہے اور انسانی و معاشی نقصانات میں کئی گنا اضافہ کرتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کا خیرمقدم اور متعلقہ فریقین کے درمیان تعمیری گفتگو جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جس کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران ہمسایہ ممالک کی حیثیت سے ذمہ داریاں بھی بانٹتے ہیں، ہم سرحدی انتظام، انسداد دہشت گردی اور اپنی مشترکہ سرحد کو تعاون، قانونی تجارت اور ترقی کے زون میں تبدیل کرنے کےلئے پرعزم ہیں، پاکستان عالمی سطح پر متوازن تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور تحمل، گفت و شنید اور علاقائی امن کے فروغ کےلئے تعمیری کردار ادا کرنے کےلئے تیار ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر ایران کی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری شراکت داری مزید فروغ پائے اور ہمارا خطہ سلامتی، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کی طرف گامزن رہے۔اس سے قبل تقریب کا آغاز پاکستان اور ایران کے قومی ترانوں کی دھنوں سے ہوا۔

قبل ازیں تقریب میں اسلام آباد میں دہشت گردی کے حالیہ واقعہ میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ ایران کے قومی دن کی مناسبت سے کیک کاٹا۔ ایران کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ استقبالیہ سے پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے بھی خطاب کیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...