Home sticky post 3 آئرش کرکٹر پال سٹرلنگ نے آئرلینڈ کیلئے نئی تاریخ رقم کر دی

آئرش کرکٹر پال سٹرلنگ نے آئرلینڈ کیلئے نئی تاریخ رقم کر دی

Share
Share

ڈبلن: آئرش کرکٹر پال سٹرلنگ نے آئرلینڈ کیلئے نئی تاریخ رقم کر دی۔پال سٹرلنگ آئر لینڈ کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں 10 ہزار رنز سکور کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔
آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ ڈبلن میں کھیلا گیا، پہلے ون ڈے میں میزبان آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو آوٴٹ کلاس کرتے ہوئے 124 سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی۔
آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 303 رنز سکور کیے، اینڈریو بالبرنی نے 112، ہیری ٹیکٹر نے 56 اور کپتان پال سٹرلنگ نے 54 رنز سکور کیے۔جبکہ 304 رنز کے ہدف کے جواب میں مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم 35 ویں اوور میں 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
اس میچ میں آئرش کپتان پال سٹرلنگ نے آئر لینڈ کے لیے نئی تاریخ رقم کی، پال سٹرلنگ آئر لینڈ کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں 10 ہزار رنز سکور کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔
دائیں ہاتھ کے بیٹر نے آئرلینڈ کے لیے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 3656، ٹیسٹ میں 382 اور ون ڈے میں 5979 رنز سکور کیے ہیں جو مجموعی طور پر 10 ہزار 17 رنز بنتے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...