Home Uncategorized دل کی بے ترتیب دھڑکن ڈیمینشیا کے خطرات ڈرامائی حد تک بڑھا دیتی ہیں،تحقیق

دل کی بے ترتیب دھڑکن ڈیمینشیا کے خطرات ڈرامائی حد تک بڑھا دیتی ہیں،تحقیق

Share
Share

ٹیکساس: ماہرین کی ٹیم نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں قلبی مرض میں مبتلا لاکھوں افراد (بعض ایسے جن میں اس بیماری کی تشخیص نہ ہوئی ہو) کے ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ ہوسکتے ہیں۔

حال ہی میں کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ 10 میں سے چار کیسز میں یادداشت خراب کرنے والی اس بیماری سے طرزِ زندگی میں معمولی سی تبدیلیاں لا کر بچا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ بے ترتیب دھڑکن سے لے کر دل کے دورے کے بعد کے نتائج تک دل کی متعدد کیفیات بعد کی زندگی میں دماغی بیماری کے خطرات ڈرامائی حد تک بڑھا دیتی ہیں۔

جرنل اسٹروک میں شائع ہونے والے امیریکن ہارٹ ایسوسی ایشن (اے ایچ اے) کے سائنسی بیان کے مطابق بڑوں میں دل کی تین عام بیماریاں (ہارٹ فیلیئر، ایٹریل فائبریلیشن اور کورونری ہارٹ ڈیزیز) ڈیمینشیا کے خطرات میں اضافے سے تعلق رکھتی ہیں۔

خیال رہے کہ سوچنے سمجھنے میں مشکل کا سامنا ڈیمینشیا کی ابتداء کے طور پر سمجھا جاتا ہے۔

ایٹریل فبریلیشن (بے ترتیب اور غیر معمولی حد تک تیز دھڑکن کا سبب بننے والی کیفیت) میں مبتلا افراد کو ڈیمینشیا کا سب سے زیادہ خطرہ (39 فی صد) ہوتا ہے جبکہ قلبی بیماری سے متاثر افراد میں یہ خطرہ 27 فی صد ہوتا ہے۔

اے ایچ اے نے مزید بتایا کہ ہارٹ اٹیک اور ہارٹ فیلیئر سے متاثر ہونے والے تقریباً نصف افراد میں ایمرجنسی کے بعد دماغی کارکردگی میں تنزلی شروع ہوجاتی ہے۔

Share
Related Articles

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...