Home سیاست اسحاق ڈارکاامریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے جواب میں قرارداد لانے کا اعلان

اسحاق ڈارکاامریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے جواب میں قرارداد لانے کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے جواب میں قرارداد لانے کا اعلان کردیا۔وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم نے امریکی قرارداد کا نوٹس لیا اس کا جواب ضرور دیں گے۔

اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں خارجہ پالیسی اور پاکستانی الیکشنز سے متعلق امریکی قرارداد پر بات ہوئی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پر دفتر خارجہ نے اپنا موٴثر رد عمل دیا، ہم امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے جواب میں قرارداد لائیں گے، قرارداد کا مسودہ تیار ہے، ہم نے امریکی قرارداد کا نوٹس لیا اس کا جواب ضرور دیں گے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے آئینی ترمیم کے لیے اپوزیشن کو اشتراک کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ڈالنے سے متعلق میں حاضر ہوں۔

یادرہے کہ گزشتہ روز امریکی کانگریس نے پاکستان کے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں مداخلت اور بے ضابطگیوں کی شکایتوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کی ہے۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...