Home نیوز پاکستان اسلام آباد ہائیکورٹ نے جبری گمشدہ افراد کمیشن پر سوالات اٹھا دئیے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جبری گمشدہ افراد کمیشن پر سوالات اٹھا دئیے

Share
Share

 

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے جبری جبری گمشدہ افراد کمیشن کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ حکومت جبری گمشدہ افراد کمیشن کے لیے کیا کرنا چاہتی ہے جو کسی کام کا نہیں ہے؟ کیا کمیشن کے چیئرمین اور ارکان کو تنخواہیں بھی ملتی ہیں؟ کیا یہ جبری گمشدہ افراد کمیشن قومی خزانے پر بوجھ نہیں ہے؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ اس حوالے سے تو کمیشن نے بتانا ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کمیشن کیا بتائے گا؟ آپ حکومت ہیں، آپ نے بتانا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کمیشن نے ساڑھے 10 ہزار میں سے ساڑھے 7 ہزار کیسز نمٹائے ہیں، جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ یہ اعداد و شمار لے جا کر ڈی چوک پر لگا دیں، یہ بس اعداد و شمار ہی ہیں۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...