Home کھیل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دیکر پلے آف مرحلے میں جگہ بنا لی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دیکر پلے آف مرحلے میں جگہ بنا لی

Share
Share

پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے 27 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کا 229 رنز کاہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری گیند پر 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ کامیابی کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے 11 پوائنٹس کے ساتھ ٹورنامنٹ کے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

میچ کے اختتامی لمحات میں عماد وسیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔ 20 ویں اوور کی آخری دو گیندوں پر جب سات رنز درکار تھے تو انہوں نے ایک چھکا اور چوکا لگاکر ٹیم کو جیت دلادی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے بڑے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کی دو وکٹیں 4 رنز کے مجموعی اسکور پر ہی گر گئی تھیں۔

الیکس ہیلز صفر اور آغا سلمان 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد کولن منرو اور کپتان شاداب خان نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور دونوں کے مابین 64 گیندوں پر 141 رنز کی شراکت ہوئی۔

کولن منرو 84 اور شاداب خان 54 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، حیدر علی نے 19، فہیم اشرف نے 23رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کی طرف سے عباس آفریدی نے 3، محمد علی نے 2، ڈیوڈ ولی اور کرس جورڈن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے، اوپنر یاسر خان اور محمد رضوان نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 44 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، تاہم کپتان رضوان 20 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ یاسر خان 33 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں جونسن چارلس نے 16 گیندوں پر 42، افتخار احمد 13 جبکہ کرس جارڈن 15 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پی ایس ایل کی تیسری سینچری اسکور کی، انہوں نے 50 گیندوں پر 100 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے 2، نسیم شاہ اور حنین شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...