Home نیوز پاکستان اسلامی نظریاتی کونسل کا دورۂ چین، مسلم علما اور اکابرین سے ملاقاتیں کیں

اسلامی نظریاتی کونسل کا دورۂ چین، مسلم علما اور اکابرین سے ملاقاتیں کیں

Share
Share

اسلام آباد / بیجنگ: چینی حکومت کی دعوت پر اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کی سربراہی میں 11 رکنی وفد نے چین کا 10 روزہ دورہ کیا ہے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل محمد راغب حسین نعیمی کی سربراہی میں گیارہ رکنی وفد نے چینی وزارت خارجہ کی دعوت پر چین کا دس روزہ دورہ کیا۔ جس کے دوران وفد بیجنگ، شیان، کاشغر اور ارمچی شہر گیا۔

دورے کے دوران اسلامی نظریاتی چیئرمین کے وفد نے وزارت خارجہ کے نمائندوں، مختلف شہروں میں مساجد کی کمیٹیوں اور کمیونسٹ پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں جبکہ چینی حکام کی جانب سے وفد کو شیان کی قدیمی مسجد، کاشغر کی عیدگاہ مسجد اور سنکیانگ مسلم انسٹیٹیوٹ کا دورہ بھی کروایا گیا۔

وفد نے چین میں موجود مسلم رہنماؤں شیخ عبدالرقیب، شیخ ابراہیم اور شیخ جمعہ سے بھی ملاقات کی۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا کہ چین کے مسلم صوبہ سنکیانگ کے مثبت پالیسیوں کی وجہ سے مسلمان معاشی اور مذہبی آزادی کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں، چینی حکومت مذہبی اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی تعمیر نو اور رسوم و رواج کی ادائیگی کی طرف توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامک ایسوسی ایشن آف سنکیانگ کے زیرنگرانی مسلم انسٹی ٹیوٹ میں مساجد کے لیے آئمہ اور خطبا تیار کیے جا رہے ہیں، 2016ء کے بعد کیے جانے والے اقدامات کی وجہ سے دہشت گردی ختم ہوگئی ہے۔

راغب نعیمی نے کہا کہ دہشت گردی اور شدت پسندی کے معاملات میں دونوں ممالک کے حالات میں مماثلت پائی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے وفد میں بیرسٹر ظفر اللہ خان، مولانا حامد الحق حقانی، مولانا محمد ادریس، علامہ اللہ بخش کلیار، مولانا محمد طاہر، مولانا عبدالوحید اور دیگر شامل تھے۔

Share
Related Articles

محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، مشترکہ اقدامات پر گفتگو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ برائے...

پی ٹی آئی احتجاج، انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر...

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دوبارہ بولیاں مانگنے کافیصلہ

اسلام آباد: سینیٹر طلال چوہدری کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی...

وزیراعظم کی طبیعت ناساز،نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس موٴخر

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس...