Home Uncategorized اسماعیل ہانیہ شہادت، اسحاق ڈار کو ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فون،او آئی سی اجلاس میں شرکت کی دعوت

اسماعیل ہانیہ شہادت، اسحاق ڈار کو ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فون،او آئی سی اجلاس میں شرکت کی دعوت

Share
Share

اسلام آباد: ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت ہوئی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ۔

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کانی نے سینیٹر اسحاق ڈار کو فون کیا۔ قائم مقام وزیر خارجہ نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران کی قوم اور قیادت کے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

ڈپٹی وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام بھی ان جذبات میں شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں ہونے والی پیش رفت اور اسماعیل ہنیہ شہید کے وحشیانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، قومی اسمبلی نے بھی اس سنگین فعل کی متفقہ طور پر مذمت کی ہے جو بین الاقوامی قوانین، سفارتی اصولوں اور عالمی رویے کے خلاف ہے۔

ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ نے ڈپٹی وزیر اعظم سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے پر وزرائے خارجہ کی سطح پر منعقد ہونے والے او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں۔

یہ اجلاس ایران کی درخواست پر منعقد کیا جا رہا ہے اور جلد متوقع ہے۔ ڈپٹی وزیر اعظم نے او آئی سی وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے مطالبے کی مکمل حمایت کی اور اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان اس اہم اجلاس میں فعال طور پر حصہ لے گا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...