Home Uncategorized اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ کل تہران میں اور تدفین دوحہ میں ہوگی

اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ کل تہران میں اور تدفین دوحہ میں ہوگی

Share
Share

 

تہران: حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ہانیہ کی کل صبح تہران میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور بعد ازاں میت دوحہ روانہ کی جائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی تہران میں کل صبح نماز جنازہ کے بعد میت قطر کے دارالحکومت دوحہ لائے جائے گی اور جمعے کے روز ایک بار پھر نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور انھیں سپرد خاک کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان سمیت کئی ممالک میں آج اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جب کہ متعدد مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے کل بھی مختلف مقامات پر غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ اسماعیل ہانیہ ایران کے نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد رات قیام کے لیے تہران کے گیسٹ ہاؤس پہنچے جہاں ان پر میزائل حملہ کیا گیا تھا۔

حماس اور ایران نے اسماعیل ہانیہ کی شہادت میں اسرائیل پر ذمہ داری عائد کی تاہم اسرائیل کی جانب سے تاحال نہ تو تردید اور نہ ہی تصدیق کی گئی ہے۔

اسماعیل ہانیہ کے قتل کی ایران، ترکیہ، قطر، روس اور چین نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا اس سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور عدم استحکام میں مزید اضافہ ہوگا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...