Home Uncategorized اسماعیل ہانیہ کی شہادت،اسرائیلی حکومت کے ترجمان کا پہلا بیان آگیا

اسماعیل ہانیہ کی شہادت،اسرائیلی حکومت کے ترجمان کا پہلا بیان آگیا

Share
Share

تل ابيب: اسرائیلی حکومت کے ترجمان ڈیوڈ مینسر نے صحافیوں سے گفتگو میں اسماعیل ہانیہ کی ایران میں میزائل حملے میں شہادت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ترجمان ڈیوڈ مینسر نے صحافیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کے قتل پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ اس حوالے سے میرے پاس اس وقت کوئی معلومات نہیں ہیں ۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان ڈیوڈ مینسر نے مزید کہا کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل سے متعلق بیان اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ اُسی وقت ختم ہوگی جب حماس کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی صورت میں ہونے والی جنگ بندی کے دوران بھی جنگ جاری رکھنے کا اختیار ہے۔

اسرائیلی ترجمان نے اعتراف کیا کہ لبنان میں حزب اللّٰہ کے سینئر رہنما فواد شکری کو نشانہ بنایا ہے۔

یاد رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے کو آج علی الصبح تہران میں اُس وقت میزائل حملے میں شہید کردیا گیا جب وہ نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری سے اپنے ہوٹل پہنچے تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...