Home sticky post بھارتی آرمی چیف کے پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات پر آئی ایس پی آر کا سخت جواب

بھارتی آرمی چیف کے پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات پر آئی ایس پی آر کا سخت جواب

Share
Share

راولپنڈی :ترجمان پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر سخت ردعمل دے دیا۔آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام مشق ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرارد دینا حقائق کے منافی ہے، بھارتی آرمی چیف کا بیان بھارت کے پٹے ہوئے موٴقف کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام مشق ہے۔

آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ جنرل افسر نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر انتہائی وحشیانہ جبر کی ذاتی طور پر نگرانی کی، بھارتی آرمی چیف کے ریمارکس بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں بربریت سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ اندرونی طور پر اقلیتوں پر جبر اور بھارت کے بین الاقوامی جبر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ ایسے سیاسی اور غلط بیانات بھارتی فوج کی سیاست زدہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں، پاکستان ایسے بے بنیاد بیانات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہعالمی برادری بھارت کی سرحد پار قتل و غارت گری اور معصوم کشمیریوں پر بھارتی سیکورٹی فورسز کے مظالم و انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔ یہ مظالم کشمیریوں کے حق خودارادیت کے عزم کو مزید مضبوط کرتے ہیں، جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں تسلیم شدہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابقپاکستان کے خلاف دہشت گردی کے کسی غیر موجودہ ڈھانچے کا پروپیگنڈا کرنے کے بجائے حقیقت کو تسلیم کرنا بھارتی قیادت کے لیے بہتر ہوگا۔ یہ حقیقت کہ ایک سینئر بھارتی فوجی افسر پاکستان کی تحویل میں ہے، پاکستان میں معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، بھارتی جنرل نے اس کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہپاکستان اس قسم کے بے بنیاد اور جھوٹے بیانات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ بھارتی فوج کی قیادت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ سیاسی ضرورتوں کے بجائے شائستگی، پیشہ ورانہ طرز عمل، اور ریاستی تعلقات کے اصولوں کو مدنظر رکھے۔

Share
Related Articles

چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم...

بانی تحریک انصاف کی اڈیالہ جیل میں تیسری عید،، نماز عید بھی ادا نہ کرسکے

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اس...

اسرائیل میں نیتن یاہو کیخلاف بڑا مظاہرہ، ہزاروں افراد سڑکوں پر امڈ آئے

تل ابیب:تل ابیب میں وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ...

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

نیویارک: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے عید کے موقع پر مسلمانوں سے...