Home Uncategorized اسرائیل نے امریکا سے مزید 25 ایف 35 لڑاکا طیارے خریدنے کی منظوری دیدی

اسرائیل نے امریکا سے مزید 25 ایف 35 لڑاکا طیارے خریدنے کی منظوری دیدی

Share
Share

تل ابیب: اسرائیل نے تین ارب ڈالر میں امریکی فرم لاک ہیڈ مارٹن کے تیار کردہ جدید ایف 35 لڑاکا طیاروں کا تیسرا سکواڈرن خریدکرنے کی منظوری دے دی ہے۔اس سودے کی مالی اعانت اسرائیل کومہیا کی جانے والی امریکا کی فوجی امداد سے کی جائے گی۔

اسرائیل مشرق اوسط کا واحد ملک ہے جس کے پاس ایف 35 لڑاکا طیارے ہیں، یہ دنیا کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ہے جو سٹیلتھ صلاحیت کا حامل ہے اور اسے انٹیلی جنس اکٹھا کرنے، دشمن کے علاقے میں گہرائی تک حملہ کرنے اور فضائی لڑائی میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اسرائیلی وزارتِ دفاع کے مطابق ان 25 ایف 35 طیاروں کی خریداری کے معاہدے پرجلد دست خط متوقع ہیں اور ان کی آمد سے اسرائیلی فضائیہ کے بیڑے میں شامل ایسے طیاروں کی تعداد بڑھ کر 75 ہو جائے گی۔

اس سودے کی مالی اعانت اسرائیل کومہیا کی جانے والی امریکا کی فوجی امداد سے کی جائے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ نیا معاہدہ امریکی کمپنیوں اوراسرائیل کی دفاعی صنعتوں کے درمیان طیاروں کے پرزوں کی تیاری میں تعاون کے تسلسل کو یقینی بنائے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...