Home sticky post 3 اسرائیل کا ایران پر حملہ ، چین کا ردعمل بھی سامنے آگیا

اسرائیل کا ایران پر حملہ ، چین کا ردعمل بھی سامنے آگیا

Share
Share

بیجنگ: چین نے ایران کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال سنگین اور پیچیدہ قرار دیتے ہوئے چینی شہریوں پر زور دیا کہ وہ پیش رفت پر گہری نظر رکھیں۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایران کے حملے کے بعد چین کے سفارت خانے نے کہا کہایران کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال سنگین اور پیچیدہ ہے۔
چینی سفارت خانے نے ایران میں موجود چینی شہریوں پر زور دیا کہ وہ پیش رفت پر گہری نظر رکھیں اور اپنی حفاظتی احتیاطی تدابیر کو تیز کریں، ساتھ ہی غیر ضروری باہر جانے سے گریز کریں۔
اس سے قبل سعودی عرب نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے فوری اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔
سعودی وزرات خارجہ کا کہنا ہے اسرائیلی حملہ ایران کی خودمختاری اور سلامتی پر حملہ ہے، اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی کی۔ یہ گھناؤنے حملے ناقابلِ قبول ہیں۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اور بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس جارحیت کو فوری طور پر روکنے کیلئے موٴثر اقدامات کریں۔
اقوامِ متحدہ نے بھی ایران کے جوہری تنصیبات پراسرائیلی حملوں پر تشویش کا اظہارکیا، سیکریٹری جنرل انتونیوگوئتریس کا کہنا تھا کہ تنازع سے بچنے کیلئے تحمل سے کام لیا جائے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...