Home sticky post 3 اسرائیل نے مسجدِ اقصیٰ میں جمعے کی نماز پر پابندی لگا دی

اسرائیل نے مسجدِ اقصیٰ میں جمعے کی نماز پر پابندی لگا دی

Share
Share

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجدِ اقصیٰ میں آج جمعے کی نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی۔
اسرائیلی سول ایڈمنسٹریشن کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل ہشام ابراہیم نے اسرائیلی فوج کے پلیٹ فارم المنسق کے ذریعے اعلان کیا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل اور خطے میں جوابی حملوں کے بعد سکیورٹی خدشات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یروشلم کے قدیم شہر (اولڈ سٹی) میں موجود تمام مقدس مقامات جمعے کے روز بند رہیں گے، جن میں مسجدِ اقصیٰ، مغربی دیوار (ویسٹرن وال) اور چرچ آف ہولی سیپلکر شامل ہیں، اس دوران کسی بھی مذہب کے عبادت گزاروں یا زائرین کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
دوسری جانب مسجدِ اقصیٰ کے سینئر امام شیخ عکرمہ صبری نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام ہر موقع کو مسجدِ اقصیٰ کو بند کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں، جو کہ مکمل طور پر بلا جواز ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...