Home Uncategorized اسرائیل نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے منصوبہ ساز کے گھر پر بمباری کردی

اسرائیل نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے منصوبہ ساز کے گھر پر بمباری کردی

Share
Share

غزہ: اسرائیل نے القسام کے کمانڈرالضیف کے والد کے گھر پر وحشیانہ بمباری کی جس میں ان کے 60 سالہ بھائی، ایک خاتون اور ڈھائی سالہ بچہ شہید ہوگئے۔

العربیہ نیوز کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس سے عمارت منہدم ہوگئی اور ملبے تلے درجنوں افراد دب گئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

امدادی کاموں کے دوران اس گھر کے ملبے سے اب تک 60 سالہ عبد الفتاح الضیف، 40 سالہ خاتون مدحت عبدالفتاح اور ان کی ڈھائی سالہ بچی کی لاش مل گئی جب کی ایک بیٹی کو انتہائی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

شہید ہونے والا خاندان القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد الضیف کے بھائی کا تھا جب کہ اب بھی خاندان کے دیگر افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد الضیف نے اسرائیل پر حملے کی ایسی محفوظ منصوبہ بندی کی تھی جس نے عالمی قوتوں سمیت اسرائیل کو چونکا کر رکھ دیا۔

محمد الضیف کے تیار کیے گئے اس منصوبے کی وجہ سے حماس کے جانباز نہ صرف اسرائیلی سرزمین میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے بلکہ فوجی اڈوں تک بھی پہنچ گئے۔ اس حملے میں مارے گئے اسرائیلیوں کی تعداد 1200 سے تجاوز کرگئی ہے۔

واضح رہے کہ القسام کے کمانڈر محمد الضیف کی اہلیہ، بیٹی اور بیٹا 2014 میں اسرائیل کے حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...