Home sticky post 6 اسرائیل نے سنگین جرم کیا، اب سزا بھگتے گا،آیت اللّٰہ علی خامنہ ای

اسرائیل نے سنگین جرم کیا، اب سزا بھگتے گا،آیت اللّٰہ علی خامنہ ای

Share
Share

تہران:ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکہ کی براہ راست شمولیت کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا پہلا سخت اور دوٹوک بیان سامنے آ گیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس پر اپنے آفیشل فارسی اکاؤنٹس سے پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے اسرائیل کو "سنگین غلطی” کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اسے "سخت سزا” دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے ’آپریشن مڈ نائٹ ہیمر‘ کے تناظر میں لکھا کہ "صہیونی دشمن نے ایک بڑی غلطی اور سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے؛ اسے سزا ملنی چاہیے، اور اب اسے سزا دی جا رہی ہے۔”

ان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات فردو، نطنز، اور اصفہان پر فضائی حملے کیے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...