Home Uncategorized اسرائیل نے بربریت کی تمام حدیں پار کردیں،مزید 107 فلسطینی شہید

اسرائیل نے بربریت کی تمام حدیں پار کردیں،مزید 107 فلسطینی شہید

Share
Share

غزہ : صہیونی فوج کی جانب سے غزہ میں بربریت کاسلسلہ نہ تھم سکا۔ اسرائیلی فوج کی بمباری سے 24گھنٹوں میں مزید 107 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے بربریت کی تمام حدیں پار کردیں، اسرائیلی فوج نے دیر البلاح میں ایک گودام اور رفح میں ایک گھر کو نشانہ بنایا، دونوں رہائش گاہوں میں فلسطینی بے گھر ہو گئے، متعدد شہید اور زخمی ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی فوج نے جبالیہ میں گھر پر بم برسا کر مزید 20 فلسطینیوں کو شہید کردیا ، خان یونس میں الہناوی سکول میں موجود بے گھر فلسطینیوں پر بھی راکٹ داغ دیے جہاں بچوں اور خواتین سمیت 14 فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، رفح میں بھی اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔
صیہونی فوج نے 24 گھنٹوں کے دوران 107 فلسطینیوں کو شہید کردیا جس کے بعد شہدا کی مجموعی تعداد 27 ہزار 500 سے زائد ہوگئی جبکہ 66ہزار زخمی ہیں۔
ادھر حماس نے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے قطر اور مصر کی مجوزہ تجاویز کا بھی جواب دے دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان میں اسرائیل کی مالی امداد کا بل مسترد کردیا گیا، بل کی مخالفت میں 180 اور حمایت میں 70 ووٹ پڑے، بل کو 166 ڈیموکریٹس اور 14 ریپبلکنز ارکان نے مل کر مسترد کیا، ایوان سے بل کی منظوری کے لیے دو تہائی اکثریت درکار تھی۔
واضح رہے کہ اسرائیل کو اس قانون سازی کے ذریعے 17 ارب 60 کروڑ ڈالرز ملنے تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...